یوم عرفہ کی بہترین دعا کی تحقیق

4 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا أبو عمرو مسلم بن عمرو قال حدثني عبد اللّٰه بن نافع عن حماد بن أبي حميد عن عمرو بن شعيب عن أببه عن جده أن النبي صلى اللّٰه عليه وسلم قال

خير الدعاء دعاء يوم عرفة وخير ما قلت أنا والنبيون من قبلي:

لا إله إلا اللّٰه وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير

ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللّٰه عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:

سب سے بہتر دعا عرفہ والے دن کی ہے اور میں نے اب تک جو کچھ کہا ہے اور مجھ سے پہلے جو دوسرے نبیوں نے کہا ہے ان میں سب سے بہتر دعا یہ ہے:

لا الہ الااللہ وحدہ لا شریک لہ لہ الملک ولہ الحمد وھو علی کل شیء قدیر۔

تخریج

  • سنن ترمذی رقم الحدیث 3585
  • مسند احمد رقم الحدیث 6961

تحقیق

وسندہ ضعیف۔

سند میں حماد بن ابی حمید ضعیف راوی ہے۔

امام ترمذی رحمہ اللّٰه کا کلام پیش خدمت ہے:

ھذا حدیث غریب من ھذا الوجہ وحماد بن ابی حمید ھو محمد بن ابی حمید وھو ابو ابراھیم الانصاری المدینی ولیس ھو بالقوی عند اھل الحدیث۔

امام ترمذی رحمہ اللّٰه نے راوی کا تعارف بھی کردیا اور جرح بھی۔

لھذا یہ روایت ضعیف ہے، ثابت نہیں ہے۔

ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر