بدھ کے دن دعا کی قبولیت

24 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا أبو عامر حدثنا كثير يعني ابن زيد حدثني عبد الله بن عبد الرحمن بن كعب بن مالك حدثني جابر يعني ابن عبد الله أن النبي صلى الله عليه وسلم دعا في مسجد الفتح ثلاثا يوم الإثنين ويوم الثلاثاء ويوم الأربعاء فاستجيب له يوم الأربعاء بين الصلاتين فعرف البشر في وجهه قال جابر فلم ينزل بي أمر مهم غليظ إلا توخيت تلك الساعة فأدعو فيها فأعرف الإجابة

ترجمہ

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ مسجد فتح میں پیر، منگل اور بدھ کو دعا مانگی، جو بدھ کے روز دو نمازوں یعنی ظہر اور عصر کے درمیان قبول ہوئی اور چہرہ مبارک پر خوشی ظاہر ہوئی۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں: جب بھی مجھ پر کوئی مشکل مرحلہ آتا، میں نے بدھ کے دن اسی وقت میں ظہر اور عصر کے درمیان دعا کی، ہر بار میری دعا قبول ہوئی اور مجھے پتا چل گیا۔

تخریج

  • مسند احمد رقم الحدیث 14563
  • الادب المفرد للبخاری رقم الحدیث 704
  • شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 3874

تحقیق

وسندہ حسن۔

  • علامہ ھیثمی رحمہ اللہ نے کہا: رواہ احمد و البزار، ورجال احمد ثقات (مجمع الزوائد 4/13)
  • علامہ منذری رحمہ اللہ نے کہا: واسناد احمد جید

لھذا اس روایت کی سند حسن ہے۔

تنبیہ

سند میں راوی کثیر بن زید ہے، اس پر بعض نے کلام کیا ہے۔ اور یہ کثیر بن زید جمہور محدثین کے نزدیک ثقہ صدوق حسن الحدیث راوی ہے:

  • امام ابن عساکر رحمہ اللہ
  • امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
  • امام بخاری رحمہ اللہ
  • امام ترمذی رحمہ اللہ
  • امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ
  • امام ابن عدی رحمہ اللہ
  • اور کئی اہل علم

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر