دیگر اذکار کی فضیلت

24 ستمبر، 2021   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

سب سے افضل کلام: سبحان اللّٰہ وبحمدہ

عن أبي ذر، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم سئل أي الكلام أفضل؟ قال: ما اصطفى الله لملائكته أو لعباده: سبحان الله وبحمده

ترجمہ: ابو ذر رضي اللّه عنه بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے دریافت کیا گیا، کون سا کلام افضل ہے؟ آپ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللّٰہ نے اپنے فرشتوں کے لئے منتخب کیا ((سبحان اللّٰہ وبحمدہ))۔

تحقیق: صحیح

تخریج: صحیح مسلم رقم الحدیث: 2731


چار بہترین کلمات

عن سمرة بن جندب رضى الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ((أفضل الكلام أربع سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر)) وفي رواية:((أحب الكلام إلى الله أربع: سبحان الله والحمد ولا إله إلا الله والله أكبر لا يضرك بأيهن بدأت))

ترجمہ: سمرہ بن جندب رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار کلمے، سبحان اللّٰہ، الحمداللہ، لا الہ الااللہ اور اللّٰہ اکبر، بہترین کلام ہیں۔

اور ایک دوسری روایت میں ہے: اللّٰہ کو چار کلمے انتہائی پسند ہیں، سبحان اللّٰہ، الحمدللہ، لا الہ الااللہ اور اللّٰہ اکبر، ان میں سے جسے بھی پہلے پڑھو وہ تمہارے لئے مضر نہیں۔

تحقیق: صحیح

تخریج: صحیح مسلم رقم الحدیث: 2137


ذکر کی فضیلت

عن أبي هريرة رضي اللَّه عنه قال،: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم(( لأن أقول: سبحان الله، والحمد لله، ولا إله إلا الله والله أكبر، أحب إلي مما طلعت عليه الشمس))

ترجمہ: ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر ، پڑھ لینا مجھے پوری کائنات (کے مل جانے) سے زیادہ پسند ہے۔

تحقیق: صحیح

تخریج: صحیح مسلم رقم الحدیث: 2695


قرآن کے بعد سب سے افضل کلمات

اسی طرح نبی اکرم صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ چار کلمے، سبحان اللّٰہ والحمد للّٰہ ولا الہ الااللہ واللہ اکبر قرآن مجید کے بعد سب سے افضل کلمات ہیں۔

تحقیق: إسناده صحيح

تخریج: مسند احمد رقم الحدیث: 20223، 20126

تنبیہ: سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی راویت سلمہ بن کھیل سے سماع پر محمول ہوتی ہے۔ امام بخاری کے مطابق (علل الترمذی 2/966) ویسے بھی یہ روایت سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کے علاوہ، شعبہ، عن سلمہ بن کھیل، بھی موجود ہے رقم: 20126 دیکھیں۔


یہ مختصر مضمون اصلاح کی خاطر لکھا ہے۔ ویسے اس موضوع پر بیشمار صحیح اور حسن احادیث موجود ہیں۔

راقم: حافظ عبدالخالق قدوسی بن حافظ عبدالمنان شاھد

17 صفر المظفر 1443ھ