روایت
قال أخبرنا عفان بن مسلم قال أخبرنا معتمر بن سليمان سمعت أبي يقول أخبرنا أبو عثمان أن عثمان قتل في أوسط أيام التشريق
ترجمہ
ابو عثمان نہدی رحمہ الله کہتے ہیں: بیشک سیدنا عثمان بن عفان رضی الله عنہ ایام تشریق کے درمیان یعنی بارہ ذوالحجہ کو شہید ہوئے۔
طبقات ابن سعد 3/58
معرفۃ الصحابہ لابی نعیم الاصبھانی رقم الحدیث 246
تحقیق
وسندہ صحیح۔
اور معرفۃ الصحابہ لابی نعیم الاصبھانی رقم الحدیث 251 والی روایت بھی پڑھ لیں پھر فیصلہ کرنے میں آسانی ہو گی ان شاءاللہ عزوجل۔
حدثنا سليمان بن أحمد ثنا أبو الزنباع ثنا يحيى بن بكير قال قتل عثمان يوم الجمعة لعثمان عشرة ۔۔۔۔الخ
یہ دلیل ہے ان لوگوں کی جو 18 ذوالحجہ کے قائل ہیں شہادت عثمان کے۔
لیکن یہ سند ضعیف ہے، سند میں انقطاع ہے اس لیے کہ یحیی بن بکیر 154 ھجری میں پیدا ہوئے ہیں اور سیدنا عثمان بن عفان رضی الله عنہ کی شہادت 35 ھجری کو ہے۔ لھذا روایت ضعیف ہے اور پھر شہادت عثمان کے 119 سال بعد پیدا ہونے والے کی بات معتبر نہیں ہو سکتی۔
اس کے مقابلے میں ابو عثمان نہدی مخضرم تابعی ہیں، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہے لیکن آپ سے ملاقات نہیں ہوئی، کسی وجہ سے اس شرف صحابیت سے محروم رہے۔ ان کی بات معتبر ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر