عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے اسلام لانے کے واقعے کی تحقیق

18 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

سوال

بھائی کا سوال ہے کہ حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے اسلام لانے کا وہ واقعہ جس میں ہے کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قتل کے ارادے سے نکلے تھے، وہ صحیح ہے یا نہیں؟ تحقیق چاہیے۔

الجواب بعون الوھاب

حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ اسلام لانے سے پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قتل کرنے کے لیے نکلے اور سورۃ طہ کی آیات سن کر مسلمان ہو گئے، یہ واقعہ منکر ہے۔

امام ذھبی رحمہ الله نے میزان الاعتدال جلد 3 قاسم بن عثمان بصری کے ترجمے میں اس قصے کو منکر کہا ہے۔

اسی طرح حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله نے لسان المیزان میں قاسم بن عثمان بصری کے ترجمے میں ذکر کیا ہے اور اس قصے پر جرح کی ہے۔

تنبیہ

سیدنا عمر فاروق رضی الله عنہ کا اسلام قبول کرنے کا جو صحیح اور سچا واقعہ ہے وہ ان شاءاللہ عزوجل جلد ہی نقل کر دوں گا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر