حدیث
حدثنا محمد بن بشار حدثنا أبو داود الطيالسي حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن أنس بن مالك قال كان أخوان على عهد النبي صلى الله عليه وسلم فكان أحدهما يأتي النبي صلى الله عليه وسلم والآخر يحترف فشكا المحترف أخاه إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال لعلك ترزق به
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی الله عنہ کہتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو بھائی تھے ان میں ایک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رہتا تھا اور دوسرا محنت مزدوری کرتا تھا۔ محنت و مزدوری کرنے والے نے ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے بھائی کی شکایت کی تو آپ نے فرمایا شاید تجھے اسی کی وجہ سے روزی ملتی ہو۔
تخریج
سنن ترمذی رقم الحدیث 2345
مستدرک حاکم رقم الحدیث 320
مسند الرویانی رقم الحدیث 1374
المدخل الی السنن الکبری للبیہقی رقم الحدیث 335
تحقیق
وسندہ صحیح۔
قدوسی ریسرچ سینٹر