پہلے تولو پھر بولو – زبان ہلاک کر دیتی ہے!

7 نومبر، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

اثر

قال وأخبرني زيد بن أسلم عن أبيه عن عمر بن الخطاب أنه دخل على أبي بكر الصديق وهو قابض على لسانه بطرف ثوبه يحركه في فيه فقال عمر سبحان الله يا خليفة رسول الله ما تصنع بلسانك فقال وهل أوردني الموارد إلا هذا

ترجمہ

سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ کا بیان ہے آپ سیدنا ابو بکر صدیق رضی الله عنہ کے ہاں حاضر ہوئے دیکھا کہ وہ اپنی زبان کپڑے کے کنارے سے پکڑے ہوئے ہیں اور اسے منہ میں ہلا رہے ہیں۔ عرض سبحان اللہ خلیفہ رسول آپ اپنی زبان کے ساتھ یہ کیا کر رہے ہیں؟ سیدنا صدیق اکبر رضی الله عنہ نے کہا: یہ زبان ہی تو ہے جس کا غلط استعمال مجھے ہلاک ہونے والوں تک پہنچائے گا۔

تخریج

  • الجامع لابن وھب رقم الحدیث 412
  • اسی کتاب میں دوسری سند سے بھی موجود ہے رقم 455
  • یہ واقعہ درج ذیل کتابوں میں آتا ہے:
    • مسند ابی یعلیٰ رقم الحدیث 5
    • عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی رقم الحدیث 7
    • معجم ابن المقرئ رقم الحدیث 793
    • شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 4596
    • الصمت لابن ابی الدنیا رقم الحدیث 13
    • الزھد لاحمد بن حنبل رقم الحدیث 580
    • الزھد لابن ابی عاصم رقم الحدیث 22

تحقیق

اس قصے کی سند صحیح ہے۔


قدوسی ریسرچ سینٹر