جنات کی تین قسمیں

30 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

أخبرنا ابن قتيبة حدثنا يزيد بن موهب حدثنا ابن وهب حدثنا معاوية بن صالح عن أبي الزاهرية حدير بن كريب عن جبير بن نفير عن أبي ثعلبة الخشني قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:

الجن على ثلاثة أصناف صنف كلاب وحيات وصنف يطيرون في الهواء وصنف يحلون ويظعنون

ترجمہ

سیدنا ابو ثعلبہ الخشنی بیان کرتے ہیں:

جنات کی تین قسمیں ہیں: ایک قسم کتوں اور سانپوں کی شکل میں ہوتی ہے، ایک قسم فضا میں اڑتی ہے اور ایک قسم مختلف جگہوں پر سکونت اختیار کرتی ہیں۔

تخریج

  • صحیح ابن حبان رقم الحدیث 6156

اس کے علاوہ کئی کتابوں میں آتی ہے۔

تنبیہ

فتاویٰ امن پوری میں یہ موقوف نقل کی ہے جبکہ یہ صحیح ابن حبان میں مرفوعا ہے۔

تحقیق

وسندہ حسن۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر