حدیث
حدثنا جعفر بن مسافر قال حدثني كثير بن هشام قال حدثنا جعفر بن برقان عن ميمون بن مهران عن عمر بن الخطاب قال قال لي النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخلت على مريض فمره أن يدعو لك فإن دعاءه كدعاء الملائكة
ترجمہ
سیدنا عمر بن خطاب رضی الله عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا جب تو کسی مریض کے پاس جائے تو اسے کہہ کہ تیرے لیے دعا کرے، کیوں کہ اس کی دعا فرشتوں کی دعا کی طرح ہے۔
تخریج
سنن ابن ماجہ رقم الحدیث 1441
عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی رقم الحدیث 557
مسند الفارق لابن کثیر 1/228
تحقیق
وسندہ ضعیف۔
سند میں میمون بن مہران راوی ہے، اس کا سیدنا عمر فاروق رضی الله عنہ سے سماع ولقاع ثابت نہیں ہے۔
حافظ ابن کثیر رحمہ الله نے ابن ماجہ والی سند کو منقطع کہا ہے (مسند الفارق لابن کثیر 1/228)۔
علامہ مزی نے بھی اس طریق کو منقطع کہا ہے (تحفۃ الاشراف 8/110)۔
جامع التحصیل لالکائی میں بھی ہے کہ میمون بن مہران نے عمر رضی الله عنہ کو نہیں پایا (جامع التحصیل رقم ترجمہ 818)۔
خلاصۃ التحقیق
ضعیف
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر