حدیث
حدثنا ابن أبي عمر حدثنا سفيان عن ابن جدعان عن أبي نضرة عن أبي سعيد قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:
أنا سيد ولد آدم يوم القيامة ولا فخر وبيدي لواء الحمد ولا فخر وما من نبي يومئذ آدم فمن سواه إلا تحت لوائى وأنا أول من تنشق عنه الأرض ولا فخر
ترجمہ
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میں قیامت کے دن اولاد آدم کا سردار ہوں گا اور میرے ہاتھ میں حمد کا پرچم ہوگا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں۔ آدم اور آدم کے علاوہ جتنے بھی نبی علیہم السلام ہوں گے سب میرے پرچم کے نیچے ہوں گے۔ میں پہلا وہ شخص ہوں گا جس کے لیے زمین شق ہو گی اور سب سے پہلے قبر سے میں اٹھوں گا اور اس پر مجھے گھمنڈ نہیں۔
تخریج
- سنن ترمذی رقم الحدیث 3615، 3148
- سنن ابن ماجہ رقم الحدیث 4308
تحقیق
وسندہ ضعیف۔
سند میں علی بن زید بن جدعان ضعیف راوی ہے، اس پر محدثین نے جرح کر رکھی ہے۔
تنبیہ
صحیح مسلم رقم الحدیث 2278 والی روایت ان الفاظ کے ساتھ موجود ہے:
قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أنا سيد ولد آدم يوم القيامة وأول من ينشق عنه القبر وأول شافع وأول مشفع
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”میں قیامت کے دن (تمام) اولاد آدم کا سردار ہوں گا، پہلا شخص ہوں گا جس کی قبر کھلے گی، سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں گا اور سب سے پہلا ہوں گا جس کی شفاعت قبول ہوگی۔
یہ روایت مسلم کے علاوہ:
- مسند احمد رقم الحدیث 10972
- سنن ابی داود رقم الحدیث 4673
- الاباطیل والمناکیر والصحاح والمشاھیر 1/316
ان کتب وغیرہ میں آتی ہے اور یہ صحیح ہے۔
جورقانی رحمہ اللہ نے کہا: ھذا حدیث صحیح۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر