کیا نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنا سنت ہے؟

18 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا محمد بن محبوب حدثنا حفص بن غياث عن عبد الرحمن بن إسحاق عن زياد بن زيد عن أبي جحيفة أن عليا رضي اللّٰه عنه قال:

من السنة وضع الكف على الكف في الصلاة تحت السرة

ترجمہ

سیدنا علی رضی اللّٰه عنہ نے فرمایا:

نماز میں ہتھیلی کو ہتھیلی پر ناف کے نیچے رکھنا سنت ہے۔

تخریج

  • سنن ابی داود رقم الحدیث 756

تحقیق

سندہ ضعیف جدا۔

سند میں عبد الرحمن بن اسحاق الواسطی منکر الحدیث اور متروک الحدیث راوی ہے۔

امام احمد بن حنبل رحمہ اللّٰه اور امام ابو حاتم رحمہ اللّٰه نے اس راوی کو منکر الحدیث کہا ہے اور امام بخاری رحمہ اللّٰه اور امام یحیی بن معین رحمہ اللّٰه وغیرہ نے بھی جرح کی ہے۔

درج ذیل آئمہ کرام کے نزدیک یہ روایت ثابت نہیں ہے:

  • علامہ ابن جوزی رحمہ اللّٰه نے کہا:

    وھذا لا یصح

    (التحقیق فی مسائل الخلاف رقم الحدیث 438)

  • حافظ ابن القطان الفاسی رحمہ اللّٰه نے اس روایت پر جرح کی ہے (بیان الوھم والایھام رقم الحدیث 2263)

  • امام نووی رحمہ اللّٰه نے بھی جرح کی ہے (المجموع شرح المھذب 3/272)

  • حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللّٰه نے کہا ہے

    اسنادہ ضعیف

    (فتح الباری شرح صحیح البخاری 2/224)

  • امام بیہقی رحمہ اللّٰه نے کہا:

    لا یثبت اسنادہ تفرد بہ عبد الرحمن بن اسحاق الواسطی وھو متروک

    (معرفۃ السنن والآثار للبیہقی رقم الحدیث 313)

سند کی مرکزی علت ذکر کردی گئی ہے۔

باقی زیاد بن زید السوائی مجھول راوی ہے (تھذیب التھذیب ترجمہ رقم 676)

ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر