نماز میں قدموں کے سروں پر اٹھنا

22 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا يحيى بن موسى حدثنا أبو معاوية حدثنا خالد بن إلياس عن صالح مولى التوأمة عن أبي هريرة قال كان النبي صلى الله عليه وسلم ينهض في الصلاة على صدور قدميه

ترجمہ

سیدنا ابو ھریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے دونوں قدموں کے سروں یعنی دونوں پیروں کی انگلیوں پر زور دے کر اٹھتے تھے۔

تخریج الحدیث

سنن ترمذی رقم الحدیث 288

المعجم الاوسط للطبرانی رقم الحدیث 3281

تحقیق الحدیث

وسندہ ضعیف جدا

سند میں خالد بن الیاس متروک الحدیث راوی ہے، درج ذیل آئمہ کرام نے اس پر جرح کی ہے:

  • امام ترمذی رحمہ اللہ: خالد بن الیاس ہو ضعیف عند اھل الحدیث (سنن ترمذی رقم الحدیث 288)
  • امام ابو زرعۃ الرازی رحمہ اللہ: لیس بالقوی (الضعفاء لابی زرعہ الرازی 1/477)
  • حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ: متروک (تقریب التھذیب رقم 87)
  • امام ابو حاتم رحمہ اللہ: منکر الحدیث، ضعیف الحدیث (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم ترجمہ خالد بن الیاس)
  • امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ: متروک الحدیث (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم)
  • امام مسلم رحمہ اللہ: منکر الحدیث (الکنی والاسماء للامام مسلم 2/882)
  • امام ابن عدی رحمہ اللہ نے اس خالد بن الیاس پر جرح کی ہے اور یہ روایت بھی نقل کی ہے، پتا چلا کہ ابن عدی رحمہ اللہ کے نزدیک یہ روایت ثابت نہیں ہے (الکامل لابن عدی 3/413)
  • علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے یہ روایت نقل کی ہے اور اس راوی پر جرح بھی نقل کی ہے (التحقیق فی مسائل الخلاف 1/398)
  • ابن عبد الہادی رحمہ اللہ نے اس روایت کو نقل کر کے خالد بن الیاس پر جرح بھی کی ہے (تنقیح التحقیق لابن عبد الہادی 2/265)
  • امام ذھبی رحمہ اللہ نے یہ روایت نقل کر کے خالد بن الیاس اور صالح مولی التوامہ دونوں پر جرح کی ہے (تنقیح التحقیق للذھبی 1/171)
  • ابن الترکمانی حنفی رحمہ اللہ نے اس روایت پر جرح کی ہے (الجوھر النقی 2/124)
  • امام نووی رحمہ اللہ: اس روایت کو نقل کیا ہے اور خالد بن الیاس اور صالح دونوں پر جرح کی ہے (المجموع شرح المھذب 3/445)

یہ مختصر تحقیق ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب


قدوسی ریسرچ سینٹر