حدیث
عن جرير بن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم
إن شهر رمضان معلق بين السماء والأرض لا يرفع إلا بزكاة الفطر
ترجمہ:
سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
جب تک صدقہ الفطر ادا نہیں کیا جاتا بندے کا روزہ زمین وآسمان کے درمیان لٹکا رہتا ہے۔
تخریج
- العلل المتناھیہ فی الاحادیث الواھیہ 2/8
تحقیق
علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس روایت کو اور اس کے علاوہ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی روایت ذکر کی ہے اور پھر درج ذیل الفاظ سے جرح کی ہے:
هذان حديثان لا يصحان
یہ دونوں حدیثیں صحیح نہیں ہیں۔
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اس روایت پر جرح کی ہے (لسان المیزان لابن حجر عسقلانی 7/334)
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر