حدیث
حدثنا عبد اللّٰه حدثنا عبيد اللّٰه بن عمر عن زائدة بن أبي الرقاد عن زياد النميري عن أنس بن مالك قال كان النبي صلى اللّٰه عليه وسلم إذا دخل رجب قال
اللّٰهم بارك لنا في رجب وشعبان وبارك لنا في رمضان
وكان يقول
ليلة الجمعة غراء ويومها أزهر
ترجمہ
انس رضی اللّٰه عنہ بیان کرتے ہیں جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم دعا فرماتے:
اے اللّٰه ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔
اور آپ صلی اللّٰه علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے:
جمعہ کی رات چمک دار رات ہے اور جمعہ کا دن ترو تازہ دن ہے۔
تخریج
-
مسند احمد رقم الحدیث 2346
-
مسند البزار البحر الزخار رقم الحدیث 6496
-
الدعاء للطبرانی رقم الحدیث 911
-
المعجم الاوسط للطبرانی رقم الحدیث 3939
-
عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی رقم الحدیث 659
-
الدعوات الکبیر للبیہقی رقم الحدیث 529
-
شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 3534
-
فضائل الاوقات للبیہقی رقم الحدیث 14
-
معجم ابن عساکر رقم الحدیث 309
تحقیق
وسندہ ضعیف جدا۔
سند میں زائدۃ بن ابی الرقاد اور زیاد النمیری دونو پر محدثین نے جرح کی ہے۔
زائدۃ بن ابی الرقاد پر امام بخاری رحمہ اللّٰه اور امام نسائی رحمہ اللّٰه وغیرہ نے جرح کی ہے۔
امام ذھبی رحمہ اللّٰه نے زائدۃ بن ابی الرقاد کے ترجمے میں یہ روایت نقل کی ہے اور زائدہ کو ضعیف کہا ہے اور زیاد کو بھی ضعیف کہا ہے۔
اور زیاد النمیری پر بھی محدثین نے جرح کی ہے۔ امام یحیی بن معین رحمہ اللّٰه وغیرہ کی جرح کتب الرجال میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر