حدیث
حدثنا عبد الله حدثنا عبيد الله بن عمر عن زائدة بن أبي الرقاد عن زياد النميري عن أنس بن مالك قال كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا دخل رجب قال اللهم بارك لنا في رجب وشعبان وبارك لنا في رمضان وكان يقول ليلة الجمعة غراء ويومها أزهر
ترجمہ
انس رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دعا فرماتے: اے اللہ ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: جمعہ کی رات چمک دار رات ہے اور جمعہ کا دن ترو تازہ دن ہے۔
تخریج الحدیث
مسند احمد رقم الحدیث 2346
مسند البزار البحر الزخار رقم الحدیث 6496
الدعاء للطبرانی رقم الحدیث 911
المعجم الاوسط للطبرانی رقم الحدیث 3939
عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی رقم الحدیث 659
الدعوات الکبیر للبیہقی رقم الحدیث 529
شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 3534
فضائل الاوقات للبیہقی رقم الحدیث 14
معجم ابن عساکر رقم الحدیث 309
تحقیق الحدیث
وسندہ ضعیف جدا
سند میں زائدۃ بن ابی الرقاد اور زیاد النمیری دونو پر محدثین نے جرح کی ہے۔
زائدۃ بن ابی الرقاد پر امام بخاری رحمہ الله اور امام نسائی رحمہ اللہ وغیرہ نے جرح کی ہے۔
امام ذھبی رحمہ الله نے زائدۃ بن ابی الرقاد کے ترجمے میں یہ روایت نقل کی ہے اور زائدہ کو ضعیف کہا ہے اور زیاد کو بھی ضعیف کہا ہے۔
اور زیاد النمیری پر بھی محدثین نے جرح کی ہے۔ امام یحیی بن معین رحمہ الله وغیرہ کی جرح کتب الرجال میں دیکھی جا سکتی ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر