قربانی جہنم سے حجاب؟

1 مئی، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا أحمد بن محمد النخعي القاضي الكوفي ثنا عمار بن أبي مالك الجنبي ثنا أبو داود النخعي عن عبد الله بن حسن بن حسن عن أبيه عن جده قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:

“من ضحى طيبة بها نفسه محتسبا لأضحيته كانت له حجابا من النار”

ترجمہ

حسن بن علی رضی الله عنھما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“جس نے اپنی قربانی پر ثواب کی امید رکھتے ہوئے خوش دلی کے ساتھ قربانی کی وہ جانور اس کے لیے جہنم سے حجاب ہو گا۔“

تخریج

المعجم الکبیر للطبرانی، رقم الحدیث: 2736

تحقیق

سند میں سلیمان بن عمرو النخعی کذاب راوی ہے۔ درج ذیل آئمہ کرام رحمہم اللّٰہ نے اس پر جرح کی ہے:

  • امام ابو زرعۃ الرازی رحمہ الله:

    • “کذاب” (الضعفاء لابی زرعہ الرازی 2/524)
    • “سلیمان بن عمرو النخعی مصیبتوں میں سے ایک مصیبت ہے” (الضعفاء لابی زرعہ الرازی 2/622)
  • جوزجانی رحمہ الله:

    • “یضع الحدیث” (احوال الرجال 1/330)
  • امام نسائی رحمہ الله:

    • “متروک الحدیث” (الضعفاء والمتروکین للنسائی 1/48)
  • امام احمد بن حنبل رحمہ الله:

    • “کذاب یضع الحدیث” (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم 4/132)
  • امام ابو حاتم رحمہ الله:

    • “ذاھب الحدیث، متروک الحدیث، کان کذابا” (الجرح والتعدیل لابن ابی حاتم 4/132)
  • امام ذھبی رحمہ الله:

    • “کذاب” (دیوان الضعفاء 132)
  • امام علی بن مدینی رحمہ الله:

    • “کان من الدجالین” (لسان المیزان لابن حجر عسقلانی رحمہ الله 4/163)
  • امام بخاری رحمہ الله:

    • امام قتیبہ بن سعید اور امام اسحاق بن رھوایہ رحمھما اللہ نے “کذاب” کہا ہے۔
  • امام ابن عدی رحمہ الله:

    • “اجتمعوا علی انہ یضع الحدیث” (الکامل فی الضعفاء الرجال 4/428)
  • امام حاکم رحمہ الله:

    • “کذاب یضع الحدیث” (سوالات السجزی للحاکم 1/99)
  • علامہ ھیثمی رحمہ الله:

    • “رواہ الطبرانی فی الکبیر وفیہ سلیمان بن عمرو النخعی وھو کذاب” (مجمع الزوائد 4/17)
  • دیگر آئمہ:

    • علامہ ھیثمی رحمہ الله، حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله، اور حافظ ابن ملقن رحمہ الله نے بھی اس روایت پر جرح کی ہے (البدر المنیر لابن الملقن، التلخیص الحبیر لابن حجر عسقلانی رحمہ الله وغیرہ)

نتیجہ

یہ روایت موضوع ہے اور اس کی سند میں موجود راوی سلیمان بن عمرو النخعی پر آئمہ کرام نے شدید جرح کی ہے۔ لہذا اس روایت کو قبول نہیں کیا جا سکتا۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب


قدوسی ریسرچ سینٹر