حدیث
عن زید بن أرقم قال: قال أصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم : یارسول اللہ! ماھذہ الأضاحی ؟ قال: {سنة أبیکم إبراھیم } قالوا: فما لنا فیھا؟ یارسول اللہ ! قال : {بکل شعرةٍحسنة}قالوا: فالصوف؟ یارسول اللہ ! قال: {بکل شعرةٍ من الصوف حسنة }
ترجمہ
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنھم نے کہا: اے اللہ کے رسول! یہ قربانیاں کیا ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “تمھارے باپ ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہیں۔” انہوں نے کہا: اس میں ہمارے لیے کیا ہے؟ (یعنی کہ ثواب) آپ نے فرمایا: “ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔” انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اور اون؟ فرمایا: “اون کے بھی ہر بال کے بدلے نیکی ہے۔“
تخریج
- سنن ابن ماجہ: رقم: 3127
- مسند احمد: رقم: 19283
- المنتخب مسند عبد بن حمید: رقم: 259
- طبرانی کبیر: رقم: 5075
- مستدرک حاکم: رقم: 3467
- السنن الکبری للبیہقی: رقم: 19016، 19017، 19018
- شعب الإیمان للبیہقی: رقم: 6956
- الضعفاء الکبیر للعقیلي: 3/419، 4/307
- معجم الصحابة لابن قانع: 1/228
- تفسیر ابن کثیر: 5/424 دوسرا نسخہ: 5/373
- الکامل لابن عدی: 7/63
- المجروحین لابن حبان: 3/55
- میزان الاعتدال: 4/272
- معرفة التذکرة لابن القیسرانی: 1/172
تحقیق
روایت کی سند میں دو بڑی خرابیاں ہیں:
- عاٸذاللہ المجاشعي ضعیف ہے
- نفیع بن الحارث أبوداودالأعمی متروك راوی ہے
عاٸذاللہ المجاشعي پر محدثین کی جرح:
- حافظ ابن حجر: “ضعیف”
- امام ابوحاتم: “منکرالحدیث”
- امام ابن حبان: “بصري منکرالحدیث”
- امام بخاری: “لایصح حدیثہ (اس کی حدیث صحیح نہیں ہے)”
حوالہ جات:
- تقریب التھذیب: 3116
- الضعفاء الصغیر: 289
- الجرح والتعدیل: 7/40
- المجروحین: 2/192
- میزان الاعتدال: 2/364
نفیع بن الحارث پر محدثین کی جرح:
- حافظ ابن حجر: “متروک” (7181)
- امام نساٸی: “متروک الحدیث” (592)
- امام ابوحاتم: “منکرالحدیث، ضعیف الحدیث” (الجرح والتعدیل 8/489)
- امام ھیثمی: “متروک، ضعیف جدا” (مجمع الزوائد 7/205)
- حافظ ابن کثیر: “کذاب” (تفسیر 6/411)
- امام ابن معین: “کذاب” (تقریب)، اور ایک مرتبہ کہا: “لیس بثقة ولامامون” (معرفة التذکرة)
- امام حاکم: حدیث کو صحیح کہا تو امام ذھبی نے تلخیص میں رد کردیا، پھر امام حاکم نے نفیع پر جرح کی: “روی عن بریدة وأنس أحادیث موضوعة” (المدخل الی الصحیح 1/218)
دیگر آئمہ:
- امام بخاری
- امام ابن جوزی
- امام عمرو بن علی الفلاس
- امام جوزجانی
- امام ترمذی
- ابن القیسرنی
- ابن عبدالبر
- امام دارقطنی
- امام ابوزرعة
- امام عقیلی
- امام ابو نعیم
- بوصیری
- امام ذھبی
- امام ابن عدی
- امام الساجی
- امام ابن حبان
ان عظیم المرتبت أٸمہ نے شدید جرح کر رکھی ہے: “منکرالحدیث، متروک الحدیث، کذاب” وغیرہ الفاظ سے
اس تحقیق سے پتا چلا کہ روایت بہت زیادہ ضعیف ہے۔ بغیر جرح کے بیان کرنا جائز نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر