متن روایت
عظموا ضحاياكم فإنها على الصراط مطاياكم
ترجمہ
اپنی قربانی کے جانوروں کی عزت کرو یہ پل صراط پر تمہاری سواریہ ہوں گی
تخریج
- تاریخ قزوین 3/219
تحقیق
-
محدث البانی رحمہ الله نے اس روایت کی تخریج سلسلہ الاحادیث الضعیفہ رقم 74، 2687، 1255 پر کی ہے اور کہا:
لا اصل لہ بھذا الفظ
-
حافظ ابن الصلاح رحمہ الله نے کہا:
ھذا حدیث غیر معروف ولا ثابت
-
عجلونی رحمہ الله نے اس روایت پر جرح کی ہے (کشف الخفاء رقم الحدیث 337، 1794)
-
ابن العربی رحمہ الله نے کہا:
لیس فی الاضحیۃ حدیث صحیح
-
حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله نے اس روایت پر جرح کی ہے (التلخیص الحبیر 4/138)
سند میں راوی یحیی بن عبید الله پر جرح ہے:
-
امام احمد بن حنبل رحمہ الله:
یہ ثقہ نہیں ہے
-
امام ابو حاتم رحمہ الله:
ضعیف الحدیث، منکر الحدیث جدا
-
امام مسلم رحمہ اللہ:
متروک الحدیث
-
امام نسائی رحمہ الله:
متروک الحدیث
خلاصہ
لہذا یہ روایت موضوع کے درجے کی یا کم از کم ضعیف جدا ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر