نبی ﷺ کا اندھیرے میں دیکھنا؟

26 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

روایت

أخبرنا أبو علي محمد بن هارون بن شعيب بن عبد الله بن ثمامة ثنا أبو عبد الملك أحمد بن إبراهيم القرشي ثنا زهير بن عباد الرواسي ثنا عبد الله بن المغيرة عن المعلى بن هلال عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة قالت:

كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يرى في الظلمة كما يرى في الضوء صلى الله عليه وسلم

ترجمہ

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں:

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے اندھیرے میں بھی ایسے دیکھتے تھے جیسے دن کی روشنی میں دیکھتے تھے۔

تخریج

  • فوائد تمام الرازی رقم الحدیث 1345
  • دلائل النبوۃ للبیہقی 6/75
  • تاریخ بغداد للخطیب البغدادی 5/448
  • المتفق والمفترق للخطیب البغدادی 1/669
  • میزان الاعتدال للذھبی 2/487
  • العلل المتناھیہ لابن الجوزی 1/168
  • الکامل لابن عدی 5/365
  • لسان المیزان لابن حجر عسقلانی 3/333

تحقیق

حدیث موضوع ہے۔

امام عقیلی رحمہ اللہ نے کہا کہ اس روایت کی کوئی اصل نہیں ہے۔ علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے کہا: ھذا حدیث لا یصح (العلل المتناھیہ 1/168) سند کا راوی عبداللہ بن محمد بن المغیرہ اس پر محدثین نے جرح کی ہے:

  • امام ابو حاتم رحمہ اللہ
  • امام ابن عدی رحمہ اللہ
  • امام ابن یونس المصری وغیرہ

حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اسی کے ترجمے میں یہ روایت نقل کی ہے اور اس پر جرح بھی کی ہے۔ محمد بن طاہر المقدسی نے بھی اس روایت کو اپنی کتاب میں درج کیا ہے اور جرح بھی کی ہے (ذخیرۃ الحفاظ رقم الحدیث 4056)

خلاصہ تحقیق

روایت موضوع ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر