حدیث
حدثنا راشد بن سعيد بن راشد الرملي قال حدثنا الوليد عن ابن لهيعة عن الضحاك بن أيمن عن الضحاك بن عبد الرحمن بن عرزب عن أبي موسى الأشعري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال
إن الله ليطلع في ليلة النصف من شعبان فيغفر لجميع خلقه إلا لمشرك أو مشاحن
ترجمہ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
اللہ تعالیٰ نصف شعبان کی رات اپنے بندوں پر خصوصی طور پر متوجہ ہوتا ہے اور وہ مشرک یا کینہ پرور کے سوا اپنی تمام مخلوق کو بخش دیتا ہے۔
تخریج
سنن ابن ماجہ رقم الحدیث 1390
السنہ لابن ابی عاصم رقم الحدیث 510
تحقیق
وسندہ ضعیف
- بوصیری رحمہ اللہ نے کہا:
اسنادہ ضعیف لضعف عبداللہ بن لھیعۃ وتدلیس الولید بن مسلم
- مزید لکھا ہے:
قال السندی ابن عرزب لم یلق ابا موسی
- اس روایت پر امام دارقطنی رحمہ اللہ نے خوبصورت تبصرہ کیا ہے اور آخر میں کہا:
والحدیث غیر ثابت
- امام دارقطنی رحمہ اللہ کی العلل (6/51، رقم الحدیث 970) کا مطالعہ کرنے سے باقی سندوں کا حال بھی معلوم ہو جائے گا۔
- امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے کہا:
ھذا حدیث منکر
- علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے اس روایت کو العلل المتناھیہ فی الاحادیث الواھیہ (رقم الحدیث 922) پر درج کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ روایت صحیح نہیں ہے۔
خلاصۃ التحقیق
یہ روایت ضعیف ہے، اس کو حسن یا صحیح کہنا درست نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر