مسواک کے بعد دو رکعتیں پڑھنے کی فضیلت؟

31 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

أخبرنا أبو الحسن بن بشران أنبأ أبو جعفر الرازي ثنا أحمد بن الخليل ثنا الواقدي ثنا عبد اللّٰه بن أبي يحيى الأسلمي عن أبي الأسود عن عروة عن عائشة عن النبي صلى اللّٰه عليه وسلم:

الركعتان بعد السواك أحب إلي من سبعين ركعة قبل السواك

ترجمہ

سیدہ عائشہ رضی اللّٰه عنہا نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم سے روایت کرتی ہیں:

رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا: مسواک کے بعد دو رکعتیں پڑھنا مجھ کو ستر رکعت پڑھنے سے زیادہ محبوب ہیں جو مسواک کرنے سے پہلے پڑھی جائیں۔

تخریج

  • السنن الکبری للبیہقی رقم الحدیث 160
  • شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 2520
  • مسند الحارث رقم الحدیث 160

تحقیق

وسندہ موضوع۔

سند میں محمد بن عمر الواقدی کذاب راوی ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللّٰه نے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد واقدی پر جرح کی ہے۔ اس روایت کی کوئی سند صحیح یا حسن ثابت نہیں ہے۔

مسند البزار البحر الزخار رقم الحدیث 109 والی سند میں معاویہ بن یحیی الصدفی ضعیف راوی ہے اور زہری کی تدلیس ہے۔

ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر