قول
حدثنا أبو نعيم حدثنا الأعمش عن إبراهيم قال قال علقمة:
ما حفظت وأنا شاب فكأني أنظر إليه في قرطاس أو ورقة
ترجمہ
سیدنا علقمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں:
میں نے جو کچھ نوجوانی میں یاد کیا تھا وہ مجھے اس طرح یاد ہے گویا میں انہیں کسی کاغذ پر دیکھ رہا ہوں۔
تخریج
- المعرفۃ والتاریخ للفسوی 2/555
- حلیۃ الاولیاء وطبقات الاصفیاء 2/100
- المدخل الی السنن الکبری للبیہقی رقم الحدیث 642
- جامع بیان العلم و فضلہ لابن عبد البر رقم الحدیث 483
- تاریخ ابی زرعۃ الرازی الدمشقی 1/650
- الطبقات الکبری لابن سعد 6/147
- التاریخ الکبیر ۔ تاریخ ابن ابی حیثمۃ 3/86
- تاریخ دمشق لابن عساکر 41/185
- تاریخ اسلام للذھبی 2/683
- سیر اعلام النبلاء للذھبی 4/55، 58
تحقیق
وسندہ ضعیف۔
سند میں دو زبردست مدلس راوی ہیں:
- الاعمش ثقہ ہونے کے باوجود زبردست مدلس تھا، سماع کی صراحت نہیں ہے
- ابراھیم نخعی کوفی یہ بھی مدلس ہے
لھذا یہ واقعہ ضعیف ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر