اثر
حدثنا علي ثنا أبو نعيم ثنا عبد الله العجلي عن بكير بن شهاب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال:
المساجد بيوت الله في الأرض تضئ لأهل السماء كما تضئ نجوم السماء لأهل الأرض
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:
مسجدیں زمین میں اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں جو آسمان والوں کے لیے اس طرح چمکتی ہیں جس طرح آسمان کے ستارے زمین والوں کے لیے چمکتے ہیں۔
تخریج
- المعجم الکبیر للطبرانی رقم الحدیث 10608
- امالی ابن بشران الجزء الثانی رقم الحدیث 1578
- شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 2687
تحقیق
وسندہ حسن۔
- علامہ ھیثمی رحمہ اللہ نے کہا: رواہ الطبرانی فی الکبیر ورجالہ موثقون (مجمع الزوائد رقم الحدیث 1934)
- حافظ بوصیری رحمہ اللہ نے کہا: ھذا اسناد موقوف رجالہ ثقات (اتحاف الخیرۃ المھرۃ بزوائد المسانید العشرۃ 2/27)
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر