حدیث
عن علي قال قال لي رسول الله
يا علي إن الله تعالى أمرني أن أتخذ أبا بكر والدا وعمر مشيرا وعثمان سندا وأنت يا علي ظهيرا
ترجمہ
سیدنا علی رضی الله عنہ نے کہا کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا:
اے علی! اللہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں ابو بکر صدیق کو والد، عمر فاروق کو مشیر، عثمان رضی الله عنہ کو سہارا اور تجھے اے علی مدد گار بناؤں۔
تخریج
- تاریخ بغداد للخطیب البغدادی 10/471
- اللالی المصنوعۃ 1/350
- الموضوعات لابن الجوزی 1/402
- میزان الاعتدال للذھبی 2/327
- لسان المیزان لابن حجر عسقلانی رحمہ الله 3/202
- دوسرا نسخہ: 4/339
تحقیق
موضوع ہے۔
درج ذیل آئمہ نے اس روایت پر جرح کی ہے:
- علامہ ابن جوزی رحمہ الله نے موضوع کہا ہے
- علامہ سیوطی رحمہ الله نے موضوع کہا ہے
- خطیب بغدادی رحمہ الله نے کہا: ھذا الحدیث منکر جدا
- خطیب بغدادی نے کہا: ضرار سھل الغباغبی دونوں مجھول ہیں
- امام ذھبی رحمہ الله نے کہا: ضرار بن سھل عن الحسن بن عرفۃ بخبر باطل، اور مزید کہا: عبد اللہ بن احمد الغباغبی احد المجھولین عن ضرار
- حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے بھی یہ کلام ذکر کیا ہے لسان المیزان میں
تنبیہ
خلفاء راشدین کے فضائل صحیح حدیثوں میں موجود ہیں، پھر اس طرح کی موضوع منگھڑت روایات کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر