جمعہ پڑھنے کے لیے پیدل چل کر جانے کی فضیلت

20 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

عن أؤس بن أؤس قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من غسل يوم الجمعة واغتسل وبكر وابتكر ومشى ولم يركب ودنا من الإمام واستمع ولم يلغ كان له بكل خطوة عمل سنة أجر صيامها وقيامها

ترجمہ

اوس بن اوس بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص جمعہ کے روز خوب اچھی طرح غسل کرے، پیدل چل کر اول وقت مسجد میں جا کر امام کے قریب بیٹھ کر خوب غور سے خطبہ سنے اور اس دوران کوئی لغو کام نہ کرے تو اسے ہر قدم کے بدلے ایک سال کے روزے اور ایک سال کے قیام کا ثواب ملتا ہے۔

تخریج

سنن ترمذی رقم الحدیث 496

سنن ابی داود رقم الحدیث 345

تحقیق

وسندہ صحیح۔

درج ذیل آئمہ محدثین نے اس روایت کو صحیح کہا ہے:

  • امام ابن حبان رحمہ اللہ
  • امام ابن خزیمہ رحمہ الله
  • امام حاکم رحمہ الله
  • امام ذھبی رحمہ الله
  • اور امام ترمذی رحمہ الله نے اس روایت کو حسن کہا ہے

اس کے علاوہ اور بھی اھل علم و فضل ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر