جمعہ کے دن 100 درود؟

28 مئی، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن علي بن السقاء المقرئ حدثنا والدي أبو علي حدثنا أبو رافع أسامه بن علي بن سعيد الدارمي بمصر حدثنا محمد بن إسماعيل بن سالم الصائغ حدثتنا حكامة بنت عثمان بن دينار أخي مالك بن دينار عن أنس بن مالك.....الخ

ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

"جو مجھ پر جمعہ کی رات اور جمعہ کے دن 100 مرتبہ درود شریف پڑھے اللہ تعالیٰ اس کی 100 حاجتیں پوری کرے گا، 30 دنیا میں اور 70 آخرت میں۔"

تخریج

  • شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 2773
  • فضائل الاوقات للبیہقی رقم الحدیث 276

تحقیق

یہ روایت موضوع ہے۔

امام عقیلی رحمہ الله نے عثمان بن دینار کے ترجمے میں لکھا:

عثمان بن دینار اخو مالک بن دینار تروی عنہ حکامہ ابنتہ احادیث بواطیل لیس لھا اصل

اس کے علاوہ کئی آئمہ نے جرح کی ہے۔ امام ذھبی رحمہ الله نے کہا:

عثمان بن دینار اخو مالک ووالد حکامہ لا شیئ والخبر کذاب

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر