جب الحزن جہنم کی وادی اور ریاکار قراء

25 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا أبو كريب قال حدثني المحاربي عن عمار بن سيف الضبي عن أبي معان البصري عن ابن سيرين عن أبي هريرة قال

قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: تعوذا بالله من جب الحزن!

قالوا: يا رسول الله، وما جب الحزن؟

قال: واد في جهنم تتعوذ منه جهنم كل يوم مائة مرة

قلنا: يا رسول الله، ومن يدخله؟

قال: القراءون المراءون بأعمالهم!

ترجمہ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب حزن سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو۔

صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، جب حزن کیا چیز ہے؟

آپ نے فرمایا: جہنم کی ایک وادی ہے جس سے جہنم بھی ہر روز سو مرتبہ پناہ مانگتی ہے۔

پھر صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ، اس میں کون لوگ داخل ہوں گے؟

آپ نے فرمایا: ریاکار قراء یعنی قاری داخل ہوں گے۔

تخریج

  • سنن ترمذی رقم الحدیث 2383
  • سنن ابن ماجہ رقم الحدیث 256
  • الدعاء للطبرانی رقم الحدیث 1391
  • شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 6435

تحقیق

وسندہ ضعیف۔

سند میں عمار بن سیف الضبی ضعیف الحدیث راوی ہے اور ابو معان مجہول راوی ہے۔ شعب الایمان للبیہقی میں ابو معاذ راوی لکھا ہے اور ساتھ ہی لکھا ہے کہ امام بخاری رحمہ اللہ نے کہا: ابو معاذ لا یعرف لہ سماع من ابن سیرین وھو مجہول۔

اس کے علاوہ المعجم الاوسط للطبرانی وغیرہ میں اور اسناد بھی آتی ہیں، وہ بھی بہت زیادہ ضعیف ہیں۔

درج ذیل آئمہ کرام رحمہم اللہ نے اس روایت پر جرح کی ہے:

  • امام عقیلی رحمہ اللہ نے ضعفاء میں درج کیا ہے (الضعفاء الکبیر للعقیلی 2/241)
  • امام بخاری رحمہ اللہ نے جرح کی ہے (تاریخ کبیر 2/170)
  • امام ابن عدی رحمہ اللہ کے نزدیک بھی ضعیف ہے (الکامل لابن عدی 6/137)
  • امام ابن حبان رحمہ اللہ کے نزدیک بھی غیر ثابت ہے (المجروحین لابن حبان 1/194)
  • امام ذھبی رحمہ اللہ نے تلخیص کتاب الموضوعات میں جرح کی ہے (تلخیص الموضوعات للذھبی 1/355)
  • علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے کتاب الموضوعات میں دو سندوں سے روایت نقل کی اور ساتھ ہی لکھا ہے: ھذا حدیثان لا یصحان عن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (الموضوعات لابن الجوزی 3/263، 264)
  • علامہ سیوطی رحمہ اللہ نے جرح کی ہے (الالیء المصنوعۃ فی الاحادیث الموضوعہ 2/384)
  • ابن عراق نے بھی جرح کی ہے (تنزیہ الشریعہ 2/385)
  • امام ذھبی رحمہ اللہ کی میزان الاعتدال 1/366، 367
  • حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ (لسان المیزان 4/464)
  • ابن قیسرانی (تذکرۃ الحفاظ 1/64)
  • محمد بن طاہر المقدسی رحمہ اللہ (ذخیرۃ الحفاظ رقم الحدیث 2464)
  • امام دارقطنی رحمہ اللہ، امام ترمذی رحمہ اللہ اور علامہ ھیثمی نے بھی جرح کی ہے

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر