جھاد کا غبار اور جہنم کا دھواں

20 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

متن حدیث

عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يلج النار رجل بكى من خشية الله حتى يعود اللبن في الضرع ولا يجتمع غبار في سبيل الله ودخان جهنم

ترجمہ

سیدنا ابو ھریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: الله کے ڈر سے رونے والا جہنم میں داخل نہیں ہو گا یہاں تک کہ دودھ تھن میں واپس لوٹ جائے اور جھاد کا غبار اور جہنم کا دھواں ایک ساتھ جمع نہیں ہوں گے۔

تخریج

سنن ترمذی رقم الحدیث 1633، 2311

اس کے علاوہ کئی کتابوں میں بھی آتی ہے۔

تحقیق

یہ روایت مرفوع اور موقوف دونوں طرح بیان کی گئی ہے، لیکن صحیح بات یہ ہے کہ یہ روایت موقوف ہی صحیح ہے۔

امام العلل امام دارقطنی رحمہ الله نے کہا کہ یہ روایت مرفوع ثابت نہیں ہے۔

کتاب الزھد لھناد بن السری رقم الحدیث 466 میں موقوف ذکر ہے، لہٰذا موقوف ہی راجح ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر