جنت تین شخصیات کی خواہشمند؟

22 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا أبو بكر بن إسحاق أنبأ محمد بن عيسى بن السكن الواسطي ثنا شهاب بن عباد ثنا محمد بن بشر ثنا الحسن بن حي عن أبي ربيعة الأيادي عن الحسن عن أنس قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم

اشتاقت الجنة إلى ثلاثة علي وعمار وسلمان

ترجمہ

حضرت انس رضی اللّٰه عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:

جنت تین افراد کی مشتاق ہے: علی، عمار اور سلمان۔

تخریج الحدیث

مستدرک حاکم رقم الحدیث 4666

تحقیق الحدیث

سندہ ضعیف جدا

سند میں حسن بصری کی تدلیس ہے۔

اور دوسری بڑی علت ابو ربیعۃ ہے، اس پر محدثین نے جرح کی ہے:

  • امام مسلم رحمہ اللہ: متروک الحدیث
  • امام عمرو بن علی الفلاس رحمہ اللہ: متروک الحدیث
  • امام علی بن مدینی رحمہ اللہ: ذاھب الحدیث
  • امام ابو حاتم رحمہ اللہ: منکر الحدیث

علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ:

یہ حدیث صحیح نہیں ہے

اس پر مفصل تحقیق جلد ہی آپ کے پاس پہنچ جائے گی، بعض جگہ چار صحابیوں کا ذکر بھی ملتا ہے۔

ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب


قدوسی ریسرچ سینٹر