نماز جنازہ کی تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا سنت سے ثابت ہے یا نہیں؟

10 نومبر، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

سوال

نماز جنازہ کی تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا سنت سے ثابت ہے یا نہیں؟

جواب

امام العلل امام دارقطنی رحمہ الله لکھتے ہیں:

حدیث

عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا صلى على جنازة رفع يديه في كل تكبيرة وإذا انصرف سلم

ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما بیان کرتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز جنازہ پڑھتے تو ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرتے تھے اور جب مکمل کرتے تو سلام پھیرتے۔

العلل للدارقطنی 13/21، رقم الحدیث 2908

اثر

حدثنا ابن فضيل عن يحيى عن نافع عن ابن عمر أنه كان يرفع يديه مع كل تكبيرة على الجنازة

ترجمہ

امام نافع رحمہ الله عبد اللہ بن عمر رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ جنازہ کی ہر تکبیر کے ساتھ رفع الیدین کرتے تھے۔

مصنف ابن ابی شیبۃ رقم الحدیث 11388 وسندہ صحیح

نتیجہ

ثابت ہوا کہ نماز جنازہ کی تکبیرات کے ساتھ رفع الیدین کرنا سنت ہے۔

مرفوع اور موقوف روایت کے علاوہ تابعین اور تبع تابعین وائمہ سے بھی ثابت ہے۔

والحمد للہ

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب


قدوسی ریسرچ سینٹر