حدیث
حدثنا الحسن بن علي حدثنا زيد بن الحباب حدثنا عمار بن رزيق عن عبد اللّٰه بن عيسى عن عكرمة عن يحيى بن يعمر عن أبي هريرة قال قال رسول اللّٰه صلى اللّٰه عليه وسلم
ليس منا من خبب امرأة على زوجها أو عبدا على سيده
ترجمہ
سیدنا ابو ھریرہ رضی اللّٰه عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:
"وہ شخص ہم سے نہیں ہے جو کسی عورت کو اس کے شوہر کے خلاف ابھارے یا غلام کو اس کے مالک کے خلاف کردے۔"
تخریج
- سنن ابی داود رقم الحدیث 2175
- مسند البزار البحر الزخار رقم الحدیث 9564
- مستدرک حاکم رقم الحدیث 2795
- شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 5050
- صحیح ابن حبان رقم الحدیث 5560
تحقیق
وسندہ حسن
اس حدیث کی سند پر یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ یحیی بن یعمر کا سیدنا ابو ھریرہ رضی اللّٰه عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔
اس اعتراض کا جواب دینے سے پہلے ان آئمہ کرام کے نام پیش خدمت ہیں جن کے نزدیک یہ صحیح یا حسن ہے:
- امام ابن حبان رحمہ اللّٰه نے صحیح کہا ہے (صحیح ابن حبان رقم 5560)
- حافظ ابن القطان الفاسی رحمہ اللّٰه کے نزدیک یہ متصل ہے (بیان الوھم والایھام 5/229)
- امام بزار رحمہ اللّٰه نے کہا: وھذا الاسناد احسن من اسناد بریدۃ (مسند البزار البحر الزخار رقم 9564)
- امام حاکم رحمہ اللّٰه نے بخاری کی شرط پر صحیح کہا ہے (مستدرک حاکم رقم 2795)
- تلخیص المستدرک میں امام ذھبی رحمہ اللّٰه نے بھی بخاری کی شرط پر کہا ہے
تنبیہ
یحیی بن یعمر کا سیدنا ابو ھریرہ رضی اللّٰه عنہ سے سماع ثابت ہے الحمدللہ جو درج ذیل ہے:
- امام ذھبی رحمہ اللّٰه نے کہا: سمع ابن عباس ، وابن عمر ، عائشہ وابا ھریرہ (معرفۃ القراء الکبار علی الطبقات والاعصار 1/37)
- ابن عبد الھادی کے نزدیک بھی سماع ثابت ہے (طبقات علماء الحدیث 1/148)
- ابن ماکولا رحمہ اللّٰه کے نزدیک بھی سماع ثابت ہے (الاکمال 7/433)
اس سے ثابت ہو گیا کہ یحیی بن یعمر کا سیدنا ابو ھریرہ رضی اللّٰه عنہ سے سماع ثابت ہے والحمدللہ، لھذا روایت حسن ہے۔
ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر