اللہ کے راستے میں پہرہ دینے کی فضیلت؟

30 اگست، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

عن أبي أمامة أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال:

إن صلاة المرابط تعدل خمس مائة صلاة، ونفقة الديار والدرهم منه أفضل من تسعمائة دينار ينفقه في غيره.

حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

پہرہ دینے والے کی نماز پانچ سو نمازیوں کے برابر ہوتی ہے اور اس کا ایک دینار دوسری جگہ خرچ کرنے والوں کے نو سو دینار خرچ کرنے سے افضل ہے۔

📚 شعب الایمان للبیہقی، حدیث: 3987، کتاب الجہاد، باب المرابطۃ فی سبیل اللہ

تحقیق

أخبرنا أبو عبد الله الحافظ أخبرنا أبو جعفر أحمد بن عبيد الحافظ بهمدان حدثنا إبراهيم بن الحسين حدثنا يحيى بن صالح الوحاظي حدثنا جميع بن ثواب الرحبي عن خالد بن معدان عن أبي أمامة الباهلي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم

یہ روایت اس سند سے موجود ہے اور یہ سند بہت زیادہ ضعیف ہے۔

سند میں جمیع بن ثواب راوی پر جرح ہے:

  • امام بخاری رحمہ اللہ، امام دارقطنی رحمہ اللہ: منکر الحدیث
  • امام نسائی رحمہ اللہ: متروک الحدیث
  • علامہ منذری رحمہ اللہ: اس روایت کو ضعیف کہا ہے (الترغیب والترھیب 2/164)

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر