سب سے عظمت والے دن کون سے؟

28 مئی، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا إبراهيم بن موسى الرازي أخبرنا عيس ح وحدثنا مسدد أخبرنا عيسى وهذا لفظ إبراهيم عن ثور عن راشد بن سعد عن عبد اللّٰه بن عامر بن لحي عن عبد اللّٰه بن قرط عن النبي صلى اللّٰه عليه وسلم

قال إن أعظم الأيام عند اللّٰه تبارك وتعالى يوم النحر ثم يوم البقر

ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن قرط رضی اللّٰه عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:

"اللّٰه تبارک وتعالیٰ کے ہاں سب سے بڑھ کر عظمت والا دن یوم النحر (دس ذوالحجہ) اس کے بعد یوم القر (11 ذوالحجہ) ہے۔"

تخریج

  • سنن ابی داود رقم الحدیث 1765
  • صحیح ابن خزیمہ رقم الحدیث 2866، 2917، 2966
  • صحیح ابن حبان رقم الحدیث 2811
  • مستدرک حاکم رقم الحدیث 4/221
  • سنن الکبری للبیہقی رقم الحدیث 14685 دوسرا نسخہء رقم الحدیث 10239
  • مسند احمد رقم الحدیث 19075
  • السنن الکبری للنسائی رقم الحدیث 4098

تحقیق

وسندہ صحیح

درج ذیل محدثین نے حدیث کو صحیح یا حسن کہا ہے:

  • امام ابن خزیمہ رحمہ اللّٰه نے صحیح کہا ہے
  • امام ابن حبان رحمہ اللّٰه نے صحیح کہا ہے
  • امام حاکم رحمہ اللّٰه نے صحیح کہا ہے
  • امام ذھبی رحمہ اللّٰه نے کہا حدیث حسن (تاریخ الاسلام للذھبی 1/473، تلخیص المستدرک 4/246، سیر اعلام النبلاء 2/293)
  • حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللّٰه نے عبداللہ بن قرط کے ترجمے میں کہا: باسناد لا باس بہ (تھذیب التھذیب 5/262)
  • امام بیہقی رحمہ اللّٰه نے کہا: اسنادہ حسن (تحت الحدیث)

تنبیہ

امن پوری صاحب کا اعتراض: عبداللہ بن لحی کا عبداللہ بن قرط سے سماع ثابت نہیں۔

جبکہ صحیح بات یہ ہے کہ سماع ثابت ہے۔ امام ذھبی رحمہ اللّٰه نے کہا: سماع ثابت ہے (تاریخ الاسلام 5/555)

ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب


قدوسی ریسرچ سینٹر