قبر: آخرت کی پہلی منزل

19 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

أنه سمع هانئا مؤلى عثمان قال كان عثمان إذا وقف على قبر بكى حتى يبل لحيته فقيل له تذكر الجنة والنار فلا تبكي وتبكي من هذا فقال إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال إن القبر أول منزل من منازل الآخرة فإن نجا منه فما بعده أيسر منه وإن لم ينج منه فما بعده أشد منه

ترجمہ

ھانی مولی عثمان کہتے ہیں سیدنا عثمان رضی الله عنہ جب کسی قبرستان پر ٹھہرتے تو اتنا روتے کہ آپ کی داڑھی تر ہو جاتی۔ ان سے کسی نے کہا کہ جب کے سامنے جنت و جہنم کا ذکر کیا جاتا ہے تو نہیں روتے ہیں اور قبر کو دیکھ کر اس قدر رو رہے ہیں؟ تو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: آخرت کے منازل میں سے قبر پہلی منزل ہے، سو اگر کسی نے قبر کے عذاب سے نجات پائی تو اس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے اور اگر جسے عذاب قبر سے نجات نہ مل سکی تو اس کے بعد کے منازل سخت تر ہوں گے۔ عثمان رضی الله عنہ نے مزید کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: گبھراہٹ اور سختی کے اعتبار سے قبر کی طرح کسی اور منظر کو نہیں دیکھا۔

تخریج

سنن ترمذی رقم الحدیث 2308

سنن ابن ماجہ رقم الحدیث 4267

مسند احمد رقم الحدیث 454

تحقیق

وسندہ حسن۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر