حدیث
حدثنا الحسن بن عرفة قال حدثنا سعيد بن محمد الوراق عن يحيى بن سعيد عن الأعرج عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:
السخي قريب من الله قريب من الجنة قريب من الناس بعيد من النار والبخيل بعيد من الله بعيد من الجنة بعيد من الناس قريب من النار والجاهل السخي أحب إلى الله عزوجل من عابد بخيل
ترجمہ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
سخی آدمی اللہ سے قریب ہے، جنت سے قریب ہے، لوگوں سے قریب ہے اور جہنم سے دور ہے۔ بخیل آدمی اللہ سے دور ہے، جنت سے دور ہے، لوگوں سے دور ہے اور جہنم سے قریب ہے۔ جاہل سخی اللہ کے نزدیک بخیل عابد سے کہیں زیادہ محبوب ہے۔
تخریج
- سنن ترمذی رقم الحدیث 1961
- المنتقی من کتاب مکارم الاخلاق ومعالیھا رقم الحدیث 308
- مکارم الاخلاق للخرائطی رقم الحدیث 612
- المعجم الاوسط للطبرانی رقم الحدیث 2363
- شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 10356
تحقیق
یہ حدیث منکر ہے۔
سند میں سعید بن محمد وراق متروک الحدیث راوی ہے۔ اس راوی کو درج ذیل محدثین نے ضعیف و متروک کہا ہے:
- امام یحیی بن معین رحمہ اللہ
- امام عقیلی رحمہ اللہ
- امام ابو حاتم رحمہ اللہ
- امام ابن عدی رحمہ اللہ
- امام ذھبی رحمہ اللہ
- حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ
- علامہ ھیثمی رحمہ اللہ
- علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ وغیرہ
اور اس روایت پر درج ذیل آئمہ محدثین نے جرح کی ہے:
- امام ابو حاتم رحمہ اللہ نے کہا: ھذا حدیث منکر (علل الحدیث رقم الحدیث 2353)
- امام عقیلی رحمہ اللہ نے کہا: لیس لھذا الحدیث اصل من حدیث یحیی ولا غیرہ (الضعفاء الکبیر للعقیلی 2/117)
- امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا: لا یثبت منھا شیء علی وجہ (علل الدارقطنی رقم الحدیث 3716)
- امام ذھبی رحمہ اللہ نے اس روایت پر جرح کی ہے (تلخیص الموضوعات للذھبی 1/201)
- امام ابن عدی رحمہ اللہ، امام ابن حبان رحمہ اللہ، علامہ سیوطی رحمہ اللہ، علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ، ابن عراق، امام بیہقی رحمہ اللہ، امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ، اور حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ وغیرہ نے بھی جرح کی ہے
تنبیہ
اس روایت کے شواہد ہیں مگر وہ بھی ضعیف غیر ثابت ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر