عشاء کے بعد چار رکعت لیلۃ القدر کے برابر؟

19 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

اثر

حدثنا أبو بكر قال حدثنا ابن إدريس عن حصين عن مجاهد عن عبد الله بن عمرو قال من صلى أربعا بعد العشاء كن كقدرهن من ليلة القدر

تخریج

مصنف ابن ابی شیبۃ رقم الحدیث 7273

تحقیق

وسندہ صحیح۔

اس روایت پر دو اعتراض کیے گئے ہیں جو درج ذیل ہیں:

  1. ابن ادریس کا حصین سے اختلاط سے پہلے روایت کرنا ثابت نہیں ہے۔

جواب: ابن ادریس کی روایت حصین سے صحیح بخاری میں موجود ہے (رقم الحدیث 3983، 6259)۔

  1. مجاھد کی عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہی نہیں ہے یا سماع ثابت نہیں ہے۔

جواب: یہ اعتراض بھی درست نہیں، کیونکہ مجاھد کی عبد اللہ بن عمرو رضی الله عنھما سے روایت صحیح بخاری میں موجود ہے (رقم الحدیث 1978، 3166) اور صحیح ابن حبان رقم الحدیث 445 میں سماع بھی مذکور ہے۔

صحیح بخاری کی سندیں:

  • حدثني إسحاق بن إبراهيم أخبرنا عبد الله بن إدريس قال سمعت حصين بن عبد الرحمن…الخ (صحیح البخاری رقم الحدیث 3983)
  • حدثنا يوسف بن بهلول حدثنا ابن إدريس قال حدثني حصين بن عبد الرحمن۔۔الخ (صحیح البخاری رقم الحدیث 6259)

لہذا اس مختصر تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ یہ روایت مصنف ابن ابی شیبۃ والی صحیح ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر