نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پانچ نصیحتیں؟

18 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا بشر بن هلال الصواف البصري حدثنا جعفر بن سليمان عن أبي طارق عن الحسن عن أبي هريرة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من يأخذ عني هؤلاء الكلمات فيعمل بهن أو يعلم من يعمل بهن فقال أبو هريرة فقلت أنا يا رسول الله فأخذ بيدي فعد خمسا وقال اتق المحارم تكن أعبد الناس وارض بما قسم الله لك تكن أغنى الناس وأحسن إلي جارك تكن مؤمنا وأحب للناس ماتحب لنفسك تكن مسلما ولا تكثر الضحك فإن كثرة الضحك تميت القلب

ترجمہ

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کون ایسا شخص ہے جو مجھ سے ان کلمات کو سن کر ان پر عمل کرے یا ایسے شخص کو سکھلائے جو ان پر عمل کرے۔ ابو ہریرہ رضی اللّٰہ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا اللّٰہ کے رسول میں ایسا کروں گا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان پانچ باتوں کو گن کر بتلایا: تم حرام چیزوں سے بچو سب لوگوں سے زیادہ عابد ہو جاؤ گے، اور اللہ تعالیٰ کی تقسیم شدہ رزق پر راضی رہو سب لوگوں سے زیادہ بے نیاز رہو گے، اور اپنے پڑوسی کے ساتھ احسان کرو پکے سچے مومن رہو گے، اور دوسروں کے لیے وہی پسند کرو جو اپنے لیے پسند کرتے ہو سچے مسلمان ہو جاؤ گے، اور زیادہ نہ ہنسو اس لیے کہ زیادہ ہنسنا دل کو مردہ کردیتا ہے۔

تخریج

سنن ترمذی رقم الحدیث 2305

تحقیق

سندہ ضعیف۔

سند میں ابو طارق مجھول راوی ہے۔

اور حسن بصری مدلس ہے اور حسن بصری کا ابو ھریرہ رضی اللّٰہ عنہ سے سماع ثابت نہیں ہے۔

امام ترمذی رحمہ اللہ نے اس روایت کو نقل کرنے کے بعد اس پر جرح بھی کی ہے۔

اس روایت کا ایک شاھد بھی بیان کیا جاتا ہے جس کو امام العلل امام دارقطنی رحمہ اللہ نے اپنی کتاب علل میں درج کیا ہے، وہ بھی ثابت نہیں ہے۔

امام دارقطنی رحمہ اللہ نے کہا: ولیس ھذا القول بمحفوظ، والحدیث غیر ثابت۔

علل للدارقطنی 7/265

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر