حدیث
حدثنا محمد بن بشار قال حدثنا عبد الرحمن بن مهدي قال حدثنا حماد بن سلمة عن أشعث بن عبد الرحمن الجرمي عن أبي قلابة عن أبي الأشعث الجرمي عن النعمان بن بشير عن النبي صلى اللّٰه عليه وسلم قال:
إن اللّٰه كتب كتابا قبل أن يخلق السموات والأرض بألفي عام أنزل منه آيتين ختم بهما سورة البقرة ولا يقرآن في دار ثلاث ليال فيقربها شيطان
ترجمہ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللّٰه عنھما سے روایت ہے کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم نے فرمایا:
اللّٰه تعالیٰ نے زمین وآسمان پیدا کرنے سے دو ہزار سال پہلے ایک کتاب لکھی، اس کتاب کی دو آیتیں نازل کیں اور انہیں دونوں آیتوں پر سورہ بقرہ کو مکمل کیا۔ جس گھر میں یہ دونوں آیتیں لگا تار تین راتیں پڑھی جائیں گی، ممکن نہیں ہے کہ شیطان اس گھر کے قریب آسکے۔
تخریج
- سنن ترمذی رقم الحدیث 2882
- سنن دارمی رقم الحدیث 3430
- مسند احمد رقم الحدیث 18414
- صحیح ابن حبان رقم الحدیث 782
اس کے علاوہ کئی کتابوں میں آتی ہے یہ روایت۔
تحقیق
وسندہ حسن صحیح۔
درج ذیل آئمہ کرام رحمہم اللّٰہ کے نزدیک یہ روایت صحیح وثابت ہے:
- امام ابو زرعہ الرازی رحمہ اللّٰه
- امام ابو حاتم رحمہ اللّٰه کا بھی یہی موقف نظر آتا ہے
- امام ابن حبان رحمہ اللّٰه
- امام حاکم رحمہ اللّٰه
- امام ذھبی رحمہ اللّٰه
- امام ترمذی رحمہ اللّٰه نے حسن غریب کہا ہے
- حافظ بوصیری رحمہ اللّٰه
ھذا ما عندی واللّٰه اعلم باالصواب۔
قدوسی ریسرچ سینٹر