حدیث
حدثنا يونس وغيره قال حدثنا حماد يعني ابن زيد حدثنا مجالد عن عامر الشعبي عن جابر بن عبد الله قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تسألوا أهل الكتاب عن شيء فإنهم لن يهدوكم وقد ضلوا فإنكم إما أن تصدقوا بباطل أو تكذبوا بحق فإنه لو كان موسى حيا بين أظهركم ما حل له إلا أن يتبعني
مسند احمد رقم 14631
مسند احمد رقم الحدیث 15156 پر پوسٹ والے الفاظ ہیں
ترجمہ
سیدنا جابر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب عمر رضی الله عنہ ان کے پاس آئے تو انہوں نے کہا ہم یہود سے کچھ تعجب انگیز باتیں سنتے ہیں کیا آپ اجازت مرحمت فرماتے ہیں کہ ہم ان میں سے بعض لکھ لیا کریں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم بھی یہود ونصاریٰ کی طرح اپنے دین کے بارے حیران ہو جبکہ میں تمہارے پاس صاف اور واضح دین لے کر آیا ہوں اگر موسی علیہ السلام بھی زندہ ہوتے تو ان کے لیے بھی میری اتباع کے سوا کسی اور چیز کی اتباع جائز نہ ہوتی
تخریج
یہ روایت مسند احمد کے علاوہ کئی کتابوں میں آتی ہے مثلا
- مصنف ابن ابی شیبۃ رقم الحدیث 26421
- السنۃ لابن ابی عاصم رقم الحدیث 50
- شعب الایمان للبیہقی رقم الحدیث 176
- سنن دارمی رقم الحدیث 441
- جامع بیان العلم و فضلہ لابن عبد البر رقم الحدیث 1497
- شرح السنۃ للبغوی رقم الحدیث 126
- مسند ابی یعلیٰ رقم الحدیث 2135
تحقیق
وسندہ ضعیف
سند میں مجالد بن سعید راوی ضعیف ہے
جرح محدثین
درج ذیل محدثین نے جرح کی ہے
- امام ابو زرعۃ الرازی رحمہ الله
- امام احمد بن حنبل رحمہ الله
- امام عقیلی رحمہ الله
- امام یحیی بن سعید القطان رحمہ الله
- امام بخاری رحمہ الله
- امام عبد الرحمن بن مھدی
- جوز جانی رحمہ الله
- حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ الله
- امام ترمذی رحمہ الله
- امام نسائی رحمہ الله
- امام یحیی بن معین رحمہ الله
- امام ابو حاتم رحمہ الله
- امام ابن حبان رحمہ الله
- امام ابن عدی رحمہ الله
- امام ابن شاھین رحمہ الله
- امام دارقطنی رحمہ الله
- امام ذھبی رحمہ الله وغیرہ آئمہ نے جرح کر رکھی ہے
اس روایت کی دیگر سندیں بھی ضعیف ہیں
ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب
قدوسی ریسرچ سینٹر