دو ملعون آوازیں: خوشی میں باجا اور مصیبت میں نوحہ؟

23 جون، 2025   •   حافظ عبد الخالق قدوسی حفظہ اللہ

حدیث

حدثنا عمرو بن علی، حدثنا أبو عاصم، حدثنا شبیب بن بشر البجلی قال سمعت أنس بن مالک یقول قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: صوتان ملعونان فی الدنیا والآخرۃ مزمار عند نعمۃ ورنۃ عند مصیبۃ

ترجمہ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو آوازیں دنیا و آخرت میں ملعون ہیں: خوشی کے وقت باجا اور مصیبت کے وقت نوحہ۔

تخریج

مسند البزار البحر الزخار رقم الحدیث 7513

الاحادیث المختارۃ رقم الحدیث 2200/2201

تحقیق

سندہ حسن

اس کے علاوہ بھی اس کی سندیں ہیں، بعض پر کلام ہے۔ مسند البزار البحر الزخار والی سند حسن ہے ان شاءاللہ عزوجل۔

امام ہیثمی رحمہ اللہ نے لکھا ہے: رواہ البزار، ورجالہ ثقات

لہذا روایت حسن ثابت ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم باالصواب۔


قدوسی ریسرچ سینٹر